Thursday, March 4, 2021
malegaontimes

بے قصور مسلم خاتون جس نے 18 سال پاکستانی جیل میں گزارے، وطن واپسی کے 14 دن بعد انتقال

ایک 65 سالہ ہندوستانی خاتون جس نے 18 سالوں تک بغیر کسی جرم کے پاکستان کی جیلوں میں زندگی گزاری اور بالاخررہائی پاکر واپس اپنے مادر وطن ہندوستان (اورنگ آباد-دکن) پہنچنے کے صرف دو ہفتوں بعد ہی اپنے مالک حقیقی سے جا ملیں۔ کل 9 فروری کی سہ پہر جب اس خاتون کو لحد میں اتارا گیا تو وہاں سب کی انکھیں اشک بارتھیں، اور سب کے چہروں پر یہ سوال تھا کہ آخر ہم کس دور میں جی رہے ہیں جہاں ایک بے قصور اور بھولی بھالی خاتوں کو 18 سالوں تک قید و بند کی صعبتیں برداشت کرنا پڑتا ہے،وہ بھی اس حالت میں جب اسکا اپنا کوئی نہ ہو اورجس نے کرب تنہائی میں، اپنے مادر وطن واپس پہنچنے کی امید و آرزو میں 18 سال گزار دیے ہوں۔

success coaching classes malegaon

ابھی 14 دن پہلے ہی، 26 جنوری 2021 کو جب اورنگ آباد کے ریلوے اسٹیشن پر اورنگ آباد شہر کے سٹی چوک پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نے گلدستہ دے کر ان کا استقبال کیا تو خاتون نے خوشی سے سرشار لہجے میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا ” کیا بتاؤں مجھے اپنے مادر وطن ہندوستان پہنچنے کی کتنی خوشی ہے۔”

26 جنوری کو وطن واپسی پر خوشی منانے والی خاتون حسینہ بیگم کل 9 فروری کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ انھوں نے بمشکل 14 دن ہی آزادی سے لطف اندوز ہونے کے بعد آخری سانس لی واپسی پر ، انھوں نے نے اپنی تکلیفیں بیان کیں اور بتایا تھا کہ، ان کا قصور نہ ہونے کی بنا پر بھی انھوں نے اتنے سالوں تک پاکستانی جیل میں بڑی مشکلوں کا سامنا کیا تھا “میں نے ان تمام سالوں میں زبردست مشکلات کا سامنا کیا ہےاب مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں جنت میں ہوں۔ میں اپنے ملک واپس آنے کے بعد سکون و اطمنان محسوس کرتی ہوں۔ مجھے غلط طور پر پاکستان میں جیل بھیج دیا گیا تھا”۔

اورنگ آباد کے رشید پورہ علاقے کی رہائشی ، جن کی شادی اترپردیش کے سہارنپور کے ایک دلشاد احمد شیخ سے ہوئی تھی ، اور وہ ایک بے اولاد جوڑے تھے۔اور ان کے شوہر کی موت چند سال قبل اس وقت ہوئی جب ان کی اہلیہ پاکستان جیل میں زیر قید رہی پڑوسی ملک میں اپنی 18 سالہ طویل رہائش کے بارے میں حسینہ بیگم نے بتایا تھا کہ ، ان کی یہ افسوسناک کہانی 2004 میں اس وقت شروع ہوئی جب وہ ٹرین کے ذریعے لاہور میں اپنے شوہر کے رشتہ داروں سے ملنے پاکستان گئی تھیں۔ سانحوں کا پہلا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب وہ وہاں سے اپنا پاسپورٹ کھو بیٹھیں، اور سسرالیوں کی طرف سے کسی سے بھی نہیں مل سکیں جو ان کی مدد کر سکے۔پاسپورٹ کے بغیر ، حسینہ بیگم کو پاکستان پولیس نے فوری طور پر ایک ‘جاسوس’ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اسے ایک مقامی جیل میں پھینک دیا گیا تھا جبکہ ان کے خلاف بوجھل قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔

mt ads

error: Content is protected !!