مرسڈیز بینز کے ایک مایوس سابق ملازم کو 43 کروڑ کی گاڑیاں تباہ کرنے کے الزام میں اسپین میں واقع کمپنی کے پلانٹ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق ، 38 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر 50 بالکل نئی گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔ وہ اس پلانٹ میں کام کرتا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق اس میں لگ بھگ 6 ملین ڈالر (43 کروڑ) کا نقصان ہوا ہے۔
31 دسمبر کو ، کار فیکٹری کے ایک سابق کارکن نے جے سی بی کو چوری کیا اور اسے باسکی دارالحکومت وٹوریا میں واقع پلانٹ میں لے گیا۔ اس نے بہت سی لگژری کاروں کو تباہ کردیا۔ لاڈبل کی خبر کے مطابق ، تباہ شدہ وین میں ہائی وی کلاس گاڑیاں تھیں۔ جس میں ہر گاڑی کی لاگت کم سے کم 80 لاکھ کی تھیں ان میں کئی الیکٹرک کاریں بھی شامل تھی۔
La Ertzaintza detiene a un hombre de 38 años, ex trabajador de la empresa, que tras robar una excavadora, ha destrozado más de 50 furgonetas de la fábrica de Mercedes-Vitoria. Más en @radioeuskadi pic.twitter.com/13Mpo4PlqR
— Dani Álvarez (@DaniAlvarezEiTB) December 31, 2020
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں اس نقصان کا اندازہ لگایا جاسکتا ہےکچھ تصویروں میں مرکزی دروازہ پیش کیا گیا تھا ، جبکہ دوسروں میں کاروں کو نشانہ بنایا ہوا دکھایا تھا۔