Thursday, February 25, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں: اپنی زمین کے 7/12 اتارے میں غلطیاں مالیگاؤں تحصیل دار آفس میں جاکر 2فروری کو ختم کرواسکتے ہیں

زمین محصول قانون 1966 کی قلم 155 کے تحت ہاتھوں سے لکھ کر دینے اور کمپیوٹرائز 7/12 کا اتارا لکھتے وقت کچھ خامیاں یا غلطیاں اسلئے اسے درست کرنے کیلئے 2 فروری 2021 کو صبح 11 بجے سے شام پانچ بجے کےدوران ناسک تحصیل آفس میں خصوصی رہنمائی کی جائیگی ۔ اس طرح کی معلومات ناسک تحصیلدار رانل دونڈے نے ایک سرکاری پریس ریلیز میں دی ہے ۔

مذکورہ سرکاری پریس ریلیز میں درج تمام ترتفصیلات کے مطابق محصول وبھاگ کی معرفت 12/7 اتارے کو کمپیوٹرائز کرنے کا کام جاری ہے ، اس دوران سات بارہ اتارے پر جانے انجانے میں کوئی غلطیاں ہوئی ہوں تو اس کی اصلاح کیلئے خصوصی یکروزہ مہم شروع کی گئی ہے ۔ ایسے میں ناسک شہر اور تعلقہ کے تمام تلاٹھی اور منڈل ادھیکاری اس موقع پر حاضر رہیں گے۔ متعلقین (اتارے دھارک) اپنے اپنے مسائل اور کاغذی دستاویزات کے ساتھ شرکت کر کے غلطی کی اصلاح کروالیں ، ڈیویژنل کمشنر رادھا کرشن گمے اور ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کی کوششوں سے عوام کے اس اہم مسلئے کو حل کرنے کی نیت سے یہ ایک روزہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔

error: Content is protected !!