Thursday, February 25, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں: سات دن کے لئے پاور لوم بند رکھے جائینگے، بنکروں کی پر ہجوم میٹنگ میں مشترکہ فیصلہ

مقررہ اعلان کے مطابق آج رات دس بجے ٨٠ فٹ روڈ حبیب لانس میں بنکروں کی پرہجوم میٹنگ منعقد ہوئی۔دیڑھ گھنٹہ چلنے والی پرہجوم میٹنگ میں شہر مالیگاؤں کی تمام بنکرتنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔بڑی تعداد میں چھوٹے بڑے بنکروں نے پورا وقت دیا۔مقررین کی باتیں مکمل ہونے کے بعد شرکاء میٹنگ سے رائے مانگی گئی.

کثیر تعداد میں رائے آنے پر آل مالیگاؤں پاورلوم تنظیموں کی طرف سے یہ فیصلہ لیا گیا کہ بروز منگل 9 فروری 2021 سے بروز پیر 15 فروری 2021 تک سات دن کاٹن، پی سی، روٹو کے پاور لوم مکمل طور پر بند رہینگے۔



mt ads

error: Content is protected !!