Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

مہاراشٹر آگ حادثہ: 10 بچے ہلاک، حادثے کے چشم دید گواہ کے مطابق نوزائیدہ یونٹ میں کوئی عملہ نہیں تھا

سنیچر کے روزصبح، مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع کے ایک سرکاری اسپتال میں لگنے والی آگ میں 10 نوزائیدہ بچے دم توڑ گئے۔ یہ واقعہ بیمار نوزائیدہ نگہداشت یونٹ (ایس این سی یو) میں پیش آیا۔ ابتدائی طور پر اسپتال انتظامیہ اس واقعے کی ذمہ دار دکھائی دیتی ہے۔ وارڈ میں 17 بچے تھے جن میں سے 7 کو بچالیا گیا ہے۔

اسپتال کے میڈیکل آفیسر پرمود کھنڈتے کے مطابق، “یہ حادثہ دو بجے کے لگ بھگ پیش آیا۔ نرس نے دیکھا کہ نوزائیدہ یونٹ سے دھواں نکل رہا تھا۔ نرس نے دروازہ کھولا تو دیکھا کہ دھواں سے پورا وارڈ بھر گیا ہے۔ انہوں نے سینئر ڈاکٹروں کو معلومات دیں۔ عملے نے بچوں کو باہر نکالنا شروع کیا، لیکن تب تک 10 معصوموں کی موت ہوچکی تھی۔ جبکہ 7 بچوں کو بچایا گیا اور انہیں دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔”

error: Content is protected !!