Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں: عباس نگر علاقے کے نوجوان نذیر پیپسی والا اور انکی والدہ پلکھوڑ کے قریب حادثے کا شکار، دونوں شدید زخمی

شہر کے عباس نگر علاقے کے رہائشی نذیر خان پیپسی والے اور انکی کی والدہ سڑک حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔ نذیر خان اور انکی والدہ امبر کھیڑ میں شادی میں شرکت کرکے مالیگاؤں آرہے تھے کہ پلکھوڑ کے قریب ساکور پھاٹے پر انکی گاڑی کی ایک کار سے ٹکر ہوئی جسمیں یہ دونوں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

نوجوان نذیر خان کی عمر 22 سال ہے اس نوجوان کے ہاتھ اور پیر کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں اور اسے بغرض علاج ناسک سول اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں اسکی حالت نازک ہے۔ ان کے ساتھ میں انکی والدہ جن کی عمر تقریبا 50 سال ہے انہیں بھی شدید چوٹیں آئی ہیں اور انکا داہنہ ہاتھ دو جگہ سے فریکچر ہوگیا ہے۔ نوجوان اپنی والدہ کے ساتھ امبر کھیڑ شادی میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے آج صبح 11 بجے مالیگاؤں واپسی کے لئے نکلے تھے کہ پلکھوڑ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے۔

error: Content is protected !!