Friday, February 26, 2021
malegaontimes

عبداللہ نگر کے مبشر فراز کی سر پر چوٹ لگنے سے موت، ہوٹل شالیمار ہائی وے کے پاس ملی لاش

گزشتہ رات ہوٹل شالیمار گرنا پل کے نزدیک ہائی وے پر انصاری مبشر فراز مدثر حسین نامی نوجوان حادثے کا شکار ہوگیا تھا ، اس حادثے میں اس کے سر میں گہری چوٹ آنے سے اس کی موت ہوگئی ، دیر رات ساڑھے چار بجے کے قریب ایک ایمبولینس ڈرائیور نے اس نوجوان کے افراد خانہ کو بذریعہ فون معاملے کی جانکاری دی تھی ۔

معلومات کے مطابق مالیگاوں شہر کے مشرقی علاقے عبداللہ نگر بی علاقے سے رات میں تین بجے انصاری مبشر فراز احمد لاپتہ ہوگیا تھا ، اس دوران اہل خانہ اس نوجوان کی تلاش میں مصروف تھے ، افراد خانہ کے مطابق مبشر احمد ذہنی طور پر کمزور تھا اور وہ حادثے کا شکار ہوگیا ہوگا ۔ حادثہ کیسے پیش آیا ؟ اس معاملے کی مکمل تفصیل نہیں مل سکی ، اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی عبد اللہ بی علاقے سے سوشل ورکرز خالد سرحدی ، اسلم بلڈر وغیرہ نے قانونی مراحل کی تکمیل میں افراد خانہ کی معاونت کی ، اور پوسٹ مارٹم کے بعد مذکورہ نوجوان کی نعش کو افراد خانہ کے حوالے کیا گیا۔

واضح رہے کہ مالیگاوں شہر اور تعلقہ میں گزشتہ ماہ سے اب تک کئی حادثات رونما ہوئے ہیں ، جس میں کچھ نوجوانوں کی موت ہوئی اور دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں ، اگر ہم مالیگاوں شہر کی بات کریں تو یہاں حادثے کا شکار ہونے والے افراد زیادہ تر کند ذہن پائے جارہے ہیں ۔ اس معاملے میں لگام لگانے کیلئے شہر میں ایسے افراد پر نظر رکھنے کیلئے ایک ٹیم بننا ضروری ہے ، تاکہ ایسے بچوں اور نوجوانوں پر نظر رکھی جاسکے ،اور وہ حادثے کا شکار نہ ہوسکیں۔

error: Content is protected !!