malegaontimes

اکیڈمی ایوارڈ: عالیہ بھٹ ، ہریتک روشن کو اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز میں شامل ہونے کی دعوت

 بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ ، ہریتک روشن اور ڈیزائنر  نیتا  ان 819 فنکاروں اور ایگزیکٹوز میں شامل ہیں جنھیں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز (AMPAS) میں شمولیت کے لئے دعوت نامے موصول ہوئے ہیں۔  واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی آخری فلم  ‘گلی بوائے’ 2019 آسکر میں بہترین بین الاقوامی فلموں میں ہندوستان کی طرف سے  بھیجی گئی تھی۔  تاہم ، فلم آسکر نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

اکیڈمی نے اپنے  ایک بیان میں کہا کہ نئے مدعو افراد میں رنگ کے 36 فیصد،45 فیصد خواتین اور 68 ممالک سے آئے ہوئے فنکار شامل ہیں۔  دعوت نامے پانے والوں میں  ہندوستان کے دیگر ممتاز ناموں میں کاسٹنگ ڈائریکٹر نندنی شریکنٹ ، دستاویزی فلم ساز نشتھا جین اور امت مدھیشیہ ، وشال آنند اور سندیپ کمال شامل ہیں۔ جو لوگ اس دعوت نامے کو قبول کرتے ہیں انھیں 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں ووٹنگ کے حق حاصل ہوں گے ، جو 25 اپریل 2021 کو ہونے والے ہیں۔


error: Content is protected !!