بالی ووڈ کے کامیڈی اداکار جگدیپ کا آج 81 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا. بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے انکی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی تھی. اور آج اچانک 8:40PM کو انکا انتقال ہو گیا.
اداکار جگدیپ نے 400 سے زیادہ فلموں میں کام کیا تھا.انکا اصلی نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا. یہ کامیڈی اداکار جاوید جعفری کے والد تھے.
جگدیپ نے 1951 میں بی آر چوپڑا کی فلم ’افسانہ‘ سے فلمی صنعت میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انکا سبسے پسند کیا جانے والا رول ،شعلےکا سورما بھوپالی کا تھا.