Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

کل صبح ایڈیشنل کلکٹر آفس میں ائمہ کرام کی اہم میٹنگ

مالیگاؤں: (نامہ نگار) کل صبح 11:30بجے، مقامی ایڈیشنل کلکٹر دھننجے نکم اور چیف کوآرڈینیٹر سنیل کڑاسنے صاحبان کی جانب سے کورٹ کے سامنے  ایڈیشنل کلکٹر کی آفس میں ائمہ کرام کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس میٹنگ میں کرونا وائرس سے آنے والے وقت میں کس طرح سے لڑا جائے  اس سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔ ان سبھی باتوں سے نپٹنے کے لئے ائمہ کا کیا تعاون ہو سکتا ہے اور انہیں کس جانب کوشس کرنےکی ضرورت ہے، ان تمام ہی باتوں کو لیکر دونوں آفیسران نے میٹنگ کے انعقاد کا فیصلہ لیا ہے۔

سبھی ائمہ کرام سے گزارش ہے کہ اس خبر کو ہی دعوت نامہ سمجھتے ہوئے میٹنگ میں شرکت کرنے کی کوشش کریں۔ اسطرح کی گزارش شری سنیل کڑاسنے صاحب نے کی ہے۔


error: Content is protected !!