Friday, February 26, 2021
malegaontimes

آدتیہ رائے کپور ایک ولن کے سیکوئل سے باہر

ممبئی: اداکار آدتیہ رائے کپور اب موہت سوری کی آنے والی فلم ” ایک ولن 2″  کا حصہ نہیں رہیں گے۔   ایک ولن 2،  2014 میں بننے والی فلم ”ایک ولن“ کا سیکوئل ہے جس میں سدھارتھ ملہوترہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

 ممبئی مِرر نے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہیکہ  آدتیہ اور موہت نے پچھلے مہینے Creative  اختلافات  پیدا ہونے کے بعد اس معاہدے کو توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ  ادتیہ  کو اس فلم میں ایک سے زائد اوتار میں نظر آنا تھا اور  اور اس نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی باڈی  پر کام کرنا شروع بھی کردیا تھا۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بھی آدتیہ رائے کپور کے ایک ولن سیکوئل سے باہر ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

 ایک ولن 2  میں موہت سوری کے ساتھ آدتیہ تیسری مرتبہ  کام کرنے جارہے تھے۔ یہ  جوڑی اس سے پہلے عاشقی 2  اور ملنگ میں ایک ساتھ کام کر چکی ہےلیکن اختلافات کی وجہ سے دونوں کی دوستی پر اسکے اثرات دیکھنے کو ملینگے۔ فلم کی ٹیم نے آدتیہ کے متبادل کے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔   ایک ولن 2 دیشا پٹنی اور تارا ستاریہ لیڈ ایکٹریس کے طور پر نظر آنے والی ہیں۔ آدتیہ رائے کپور کو آخری بار موہت سوری کی فلم ملنگ میں دیکھا گیا تھا اور وہ سڑک 2  کی ریلیز کے منتظر ہیں ، جو جلد ہی ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر پریمئر ہوگی۔


error: Content is protected !!