Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

اگر کسان ‘آندولن جیوی’ ہیں تو بی جے پی لیڈر ‘چندہ جیوی’ ہیں، اکھلیش یادو کا مودی کے بیان پر طنز

سماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کسانوں کی تحریک کے بارے میں بیان کردہ ‘آندولن جیوی’ والے طنز کا تمسخر اڑاتے ہوئے منگل کو لوک سبھا میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کو ‘چندہ جیوی’ قرار دیا جس سے برسر اقتدار کے اراکین مشتعل ہوگئے اور کہا کہ چندہ آستھا سے دیا جارہا ہے۔

Ayesha-ladies

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر اکھلیش یادو نے کہا کہ ہماری شناخت اور ثقافت گنگا جمنی تہذیب ہے جہاں ہر ایک کی مخلوط روایت کا احترام کیا جاتا ہے۔انہوں نے بی جے پی قیادت پر سخت حملہ کرتے ہوئے تماشہ کرنے کا الزام لگایا اور یہ شعر پڑھا: ” جب تک پچھلا کرتب لوگ سمجھ پائیں۔ ایک تماشہ اور کھڑا کردیتا ہوں۔”

کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کے بارے میں مسٹر مودی کے راجیہ سبھا تقریر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ، “کل سنا ہے کہ ایم ایس پی تھا ، ہے اور رہے گی۔” لیکن کاغذ میں، زمین کہیں بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے پر بیٹھنے والے کسان انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے دو دو مرتبہ حکومت بنوائی۔ انہوں نے 2014/2019 میں دو بار حکومت بنوائی۔ اسکے بعد بھی مسئلہ حل نہیں ہوا۔

mt ads

error: Content is protected !!