Monday, March 8, 2021
malegaontimes

اگر ایران کو نہیں روکا تو کچھ ہفتے میں وہ ایٹم بم تیار کرلیگا، امریکہ کا ڈر

امریکہ کے وزیر خارجہ نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر چند مہینوں یا ہفتوں میں ایٹم بم تیار کرلے گا۔وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر تنازعہ بہت شدید ہوسکتا ہے کیوں کہ ایران معاہدے کے تحت عائد ہونے والی مزید پابندیاں ختم کرکے اپنے مقصد سے نزدیک ہوجائے گا اور اس کے لیے ایٹمی ہتھیار بنانا ہفتوں کا کھیل ہوگا۔ ایران تیزی سے ایٹمی قوت بننے کے قریب بڑھ رہا ہے اور اس کے بہت نزدیک تر ہوگیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے پیشرو صدر براک حسین اوباما کے دور میں ایران سے ہوئے نیوکلیئر ہتھیاروں کی روک تھام کا معاہدہ یک طرفہ طور پر ختم کردیا تھا اور دباؤ بڑھانے کے لیے ایران پر 2018 میں سخت ترین پابندیاں بھی عائد کی تھیں۔ تاہم صدر بائیڈن نے برسر اقتدار آنے کے بعد سابقہ معاہدے کی پابندی کی شرط پر ایران سے دوبارہ مذاکرات کا اشارہ دیا ہے۔



اس حوالے سے دو روز قبل ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے واضح کردیا تھا کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت 2015 کی صورت حال جیسی نہیں ہوگی اور اب صرف دستخط کردینے سے پرانی شرائط بحال نہیں ہوں گی۔

mt ads

error: Content is protected !!