Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

امریکہ میں برفیلا طوفان، معمولات زندگی بری طرح متاثر

امريکا ميں برفانی طوفان نے شمالی علاقوں کا رخ کرليا ہے۔ نيويارک شہر برف سے ڈھک گیا۔ پانچ سال کے بدترین برفانی طوفان کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ بھی ہوگئی ہیں۔فروری کےپہلےہفتےمیں امريکا کی وسطی ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں ہیں اورکئی شہربرف سے ڈھک گئے ہیں۔

نيويارک سٹی ميں سڑکيں،مکانات اورگاڑياں سب برف تلے ڈھک چکےہیں۔ شہریوں کےمعمولات زندگی مفلوج ہوچکے ہيں اور روزمرہ امور میں دشواری کا سامنا ہے۔نیویارک میں کرونا ویکسینیشن بھی برفانی طوفان کے باعث متاثر ہوئی ہے۔



برفانی طوفان نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر اثرڈالا ہے اور ایک سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہیں۔ طوفان کا رخ اب مین اورورماؤنٹ ریاست کی جانب ہے جبکہ کینیڈا کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکہ

mt ads

error: Content is protected !!