malegaontimes

آنگن واڑی خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے مجلس ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل صاحب کی تحصیلدار، پرانت اور متعلقہ محکمہ میں نمائندگی

شہر مالیگاؤں آنگن واڑی خواتین  کے ایک وفد نے مجلس رکن اسمبلی قائدوسالار مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب سے ملاقات کی۔ اور ایک میمورنڈم دے کر آنگن واڑی خواتین  کے مسائل تفصیلی طور پر بتایا۔  جسکے بعدمجلس رکن اسمبلی  مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب آنگن واڑی خواتین  کے مسائل کے حل کیلئے خواتین  اور اپنے ساتھیوں کے وفد کے ساتھ پرانت و تحصیلدار آفس پہنچے اور  آنگن واڑی خواتین  کے ساتھ انصاف کیا جائے، اسطرح کا مطالبہ افسران سےکیا ۔

سرکاری آفیسران کو آنگن واڑی خواتین  کے مسائل کے متعلق معلومات دیتے ہوئے مجلس ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے بتایا کہ  آنگن واڑی خواتین  نے کرونا جیسی مہاماری کے وقت گھروں گھر پہنچ کر کرونا وائرس متاثرین کا سروے کیا۔ جس کیلئے ان کرمچاریوں کو سرکاری طور پر کوئی بھی لکھا ہوا حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔ محض ایک واٹس اپ میسج کے ذریعے آنگن واڑی خواتین  سے یہ کام لیا گیا۔ وہ بھی یہ کہہ کرکہ جو کرمچاری کام نہیں کرے گا اسے اس کی نوکری سے دستبردار ہونا ہوگا۔

angan-wadi-malegaon-1

سرکار اور کارپوریشن کی جانب سے ان آنگن واڑی خواتین  کی حفظان صحت کیلئے کوئی اقدامات بھی نہیں کئے گئے ۔ نا تو انہیں پی پی ای کٹ مہیا کی گئی نا ہی سینیٹائزر۔ محض ایک ماسک دیا گیا۔ اور نا ہی اس کام کیلئے ابھی تک ان خواتین  کو کوئی معاوضہ دیا گیا۔ اور نا ہی ان خواتین کی خدمات کی سراہنا کی گئی ،  جو کہ آنگن واڑی خواتین  کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے ۔

مجلس ایم ایل اے  مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے پرانت و تحصیلدار سے مطالبہ کیا کہ آنگن واڑی خواتین  کے مسائل متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ ادھیکاریوں کے سامنے رکھے جائیں اور ان خواتین  کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ آنگن واڑی خواتین  نے  قائدوسالار مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب  کی نمائندگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔  اس وفد میں مجلس رکن اسمبلی قائدوسالار مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے ساتھ الحاج یوسف الیاس صاحب،  مستقیم ڈگنیٹی،  حافظ عبداللہ،  پروفیسر رضوان خان،  مولانا زاہد ندوی،  عمران رضوی،  عطاء بھائی و دیگر افراد شریک رہے۔

Ad:


free-home-delivery


error: Content is protected !!