Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

کرونا کو لیکر دنیا بھر میں مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا۔ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس  کا کہنا ہیکہ کرونا وائرس کی بڑھتی وباء کے باعث  دنیا بھر  مسلمانوں  پر حملے کے واقعات اور نفرت  میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی کے ساتھ مہاجرین کو وائرس کے پھیلاوء کا  ذریعہ مانا جا رہا ہے اور انہیں طبی امداد  کی فراہمی بھی روکی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہیکہ بزرگوں  کے خلاف توہین آمیز میم بنائے جا رہے ہیں، جبکہ صحافیوں اور طبی عملوں  کیلئے کام کرنے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔  انہوں نے تمام لوگوں اور سیاسی رہنماوءں سے  اس طرح کی نفرت ختم کرنے کی درخواست کی اور معاشرتی ہم آہنگی  قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

error: Content is protected !!