Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

اگر این آر سی اور سی اے اے قانون لائے تو ہم پھر سے سڑکوں پر آئیں گے: اسدالدین اویسی

مجلس کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے دہلی کی سڑکوں پر گزشتہ کئی دنوں سے جاری کسانوں کے احتجاج پر نریندر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر ہوئے تحریک اظہار تشکر کے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے کہا کہ ملک میں احتجاج ہوتا رہے گا اور حکومت اگر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے قواعد وضع کرے گی تو اس کے خلاف عوام ایک بار پھر سڑکوں پر آئیں گے۔

Ayesha-ladies

بیرسٹر اویسی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آندولن جیوی اور پرجیوی جیسے الفاظ استعمال کیے لیکن اس میں برائی کیا ہے اور یہ تحریکیں جاری رہیں گی۔ مجلس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا ، ‘میں ایک آندولن جیوی ہوں۔ کھل کر بول رہا ہوں حکومت سے کہ اگر سی اے اے کا قانون بناۓ گی تو ہم دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے۔اور وہ کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں انھوں نے کہا کہ “نریندر مودی ،دہلی سلطنت کے بادشاہ یا جہاں پناہ نہیں ہیں اور ظل الٰہی کا دور ختم ہوچکا ہے مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کی غلطیوں کو بولا جائے گا “

mt ads

error: Content is protected !!