Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

مالیگاؤں کے مشہور اداکار عاصم کریم کا انتقال، غم سے نڈھال والدہ بھی انتقال کر گئیں

مالیگاؤں (اسٹاف رپورٹر) مالیگاؤں مالی ووڈ کے مشہور اداکار مالیگاؤں کا چنٹو سیریل کے مرکزی کردار الامین کیٹو المعروف مالیگاؤں کا چنٹو کے بڑے بھائی عاصم عبد الکریم کا کل صبح 8 بجے حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال ہوگیا۔ کل دوپہر جس وقت مرحوم کا جنازہ تیار کیا جارہا تھا ان کی والدہ انجم مس بھی غم سے نڈھال جوان بیٹے کے اچانک انتقال کا صدمہ برداشت نہ کرسکی اور اسی باعث والدہ انجم مس بھی انتقال کرگئیں۔ ایک ہی دن میں گھر کے دو افراد کے گزر جانے سے سراسیمگی اور غم کا ماحول پایا جارہا ہے۔ مرحوم کسمبا روڈ پر یارسول اللہ ﷺ مسجد سے متصل رہائش پذیر تھے۔ انجم مس پروگریسیو انگلش میڈیم اسکول کی سبکدوش ہیڈ مسٹریس تھیں۔ اس سانحہ سے شہر مالیگاؤں اور مالی ووڈ حلقے میں دکھ اور غم کا ماحول بنا ہوا ہے۔


automobile-ad


malegaontimes ads

error: Content is protected !!