Monday, March 8, 2021
malegaontimes

عائشہ نگر پولس اسٹیشن کے حولدار کو رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹیم نے رنگے ہاتھوں کیا گرفتار

عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب اینٹی کرپشن بیورو نے حولدار شراون کشن مالی کو پانچ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ یہ حولدار ایک ملزم کے بھائی سے کسی معاملے میں رشوت مانگ رہا تھا تب اس نے اینٹی کرپشن بیورو سے رابطہ کیا اور بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے حولدار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی ناسک ضلع کے اینٹی کرپشن بیورو کے چیف سنیل کڈاسنے کے زیر نگرانی انجام دی گئی جسمیں ناسک ضلع اینٹی کرپشن ٹیم کے دیگر افسران بھی شامل تھے۔

اس وقت شہر میں اینٹی کرپشن بیورو سرگرم ہے اس سے پہلے بھی ناندیڑی اسکول میں کارروائی کرکے پربھاگ آفیسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا اسکے بعد آج یہ خبر سامنے آئی۔

error: Content is protected !!