Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

خواتین سے خاص دشمنی رکھنے والے بندر کو عمر قید کی سزا

آپ نے ملک کی عدالتوں میں سینکڑوں بار سنا ہوگا کہ مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی جائے لیکن آپ نے شاید ہی سنا ہو کہ کسی بندر کو عمر قید ہو ۔ کانپور میں ایسا حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں کالیا نامی ایک بندر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کانپور چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تین سال میں اس کے کاٹنے کی نوعیت کو تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے اب بندر کو ساری زندگی پنجرے میں ہی رہنا پڑے گا۔ دوسری جانب خواتین سے خاص دشمنی رکھنے والے اس کالیا بندر کی عمر قید کی سزا سن کر خواتین کافی خوش ہیں۔

کانپور چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تین سال تک ہم نے اس کے کاٹنے کی نوعیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں بدلی۔ کانپور چڑیا گھر کے میڈیکل آفیسر محمد ناصر کا کہنا ہے کہ 3 سال میں بھی اس کا طرز عمل تبدیل نہیں ہوا۔ اگر یہ بندر کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے تو یہ جہاں بھی جائے کم از کم پچیس افراد کو کاٹ سکتا ہے۔ یہ بندر مختلف نوعیت کا ہے لہٰذا اسے عمر قید دی گئی ہے۔ جب تک وہ زندہ رہے گا پنجرے کے اندر ہی رہے گا۔


error: Content is protected !!