Thursday, March 4, 2021
malegaontimes

بھیونڈی، ناکافی سہولتوں کی وجہ سے کورونا سے بے حال

بھیونڈی کارپوریشن (بی این سی ایم سی) ناکافی انفراسٹرکچر، طبی عملے اور مالی اعانت کا فقدان  کی وجہ سے بے حال ہے جبکہ منگل کے روز بھیونڈی میں کوویڈ 19 کیسوں کی تعداد 651 ہوگئی ہے۔

 اندرا گاندھی میموریل  اسپتال کے ڈین  ڈاکٹر انیل تھورات کے مطابق ، اسپتال میں علاج کے لئے مریضوں کو داخل کرنے کے لئے جدوجہد کرنا پڑھ رہی  ہے ، جس میں 100 بستروں کی گنجائش ہے اور وہ علامتی مریضوں کا علاج کرنے کے لئے ناقابل یقین دباؤ میں ہے۔

 ڈاکٹر کیمطابق “یہ واحد  سرکاری اسپتال  کوویڈ کیلئے مختص ہے ، حالانکہ کارپوریشن کے پاس معمولی علامات کے شکار افراد کے علاج معالجے کے لئے اپنا ایک سیٹ اپ ہے۔  چونکہ اسپتال کی موجودہ صلاحیت میں توسیع نہیں کی جاسکتی ہے ، اس لئے اس اسپتال کے تناؤکو دور کرنے میں 350 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال ہونا ہمارے لئے بہت مددگار ثابت ہوگا۔”


error: Content is protected !!