Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

بجلی بلوں میں 2 فیصد سہولت ملے گی : بجلی کمپنی

مالیگاؤں (نامہ نگار) کورونا بیماری کی وجہ سے بجلی میٹر کی ریڈنگ نہیں لی جاسکی ہے۔ بجلی بل بھی تقسیم نہیں ہوئی ہے۔ لیکن کچھ علاقوں میں ریاستی حکومت نے بلوں کی تقسیم کی اجازت دے دی ہے۔ جن علاقوں میں کورونا نہیں ہے ان علاقوں میں بل تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں وزیر بجلی نے جی آر جاری کیا ہے۔ ان احکامات کے مطابق بجلی کمپنی نے بجلی بلوں میں 2 فیصد کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 30 جون کی میٹنگ میں ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ بجلی گراہکوں کو قسط میں بجلی بل ادا کرنے کی سہولت بھی مہاوترن کمپنی نے دی، بجلی صارفین ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں، تین قسط میں بجلی بل ادا کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

automobile-ad


malegaontimes ads

error: Content is protected !!