Friday, February 26, 2021
malegaontimes

دو مزید ریاستوں میں برڈفلو، ہریانہ میں 1.66 لاکھ مرغیوں کے مارے جانے کا فیصلہ

برڈ فلو کیرالہ، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، راجستھان، اس کے بعد اب ہریانہ اور گجرات بھی پہنچ گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے جمعہ کو ہریانہ اور گجرات میں برڈ فلو کی تصدیق کی ہے۔ ہریانہ کے پنچکولا میں دو نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔

اس واقعہ کے بعد اسکے ایک کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے پانچ پولٹری فارموں کی 1.66 لاکھ مرغیوں کو مارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گجرات کے جوناگڑھ میں بھی مردہ پرندوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ دہلی اور چھتیس گڑھ میں مردہ پرندوں کی لاش کے سبب انفیکشن کا خدشہ ہے۔ اسی کے ساتھ ہی مرکز نے متاثرہ ریاستوں میں نگرانی اور تفتیش کے لئے ٹیمیں متعین کردی ہیں۔

error: Content is protected !!