Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

بی جے پی لیڈر کی وجہ سے مسلم خاندان کی خودکشی، جمعیت علماء نے کارروائی کا مطالبہ کیا

کانپور کے موسی نگر میں مبینہ طور پر بی جے پی کے لیڈر کی کھلے عام غنڈہ گردی، فرقہ پرستی اور مذہب کی بنیاد پر اکسانے کی وجہ سے ایک خاندان کی خود سوزی پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے وزیر داخلہ حکومت ہند امیت شاہ اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے میں ملوث بی جے پی لیڈر، خاطی پولس افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے اور زخمیوں کے لیے معقول علاج و معالجہ کا نظم کیا جائے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ‘ہیٹ کرائم’ کے واقعات کا سلسلہ رکنا چاہیے، یہ عالمی سطح پر ملک کی بدنامی اور اس کے جمہوری اقدار کی تنزلی کا سبب بنتا جا رہا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند ایسے واقعات پر طویل جد وجہد کرے گی۔

حالانکہ وبائی بیماری کی وجہ سے ہاسپٹل انتظامیہ نے گلفام سے دور سے ہی ملنے کی اجازت دی تھی، تاہم اس کے بھائی بدرالدین نے بتایا کہ موسی نگر کانپور دیہات میں لگ بھگ ڈھائی بیگھہ زمین قبرستان کے نام درج ہے، اسی سے متصل بی جے پی لیڈر وجے سونی کی زمین ہے جس پہ وہ تعمیری کام کرا رہے ہیں۔ اپنی زمین پہ تعمیر کے بہانے وجے سونی نے قبرستان کے کچھ حصہ پر قبضہ کرلیا اور اس پر دوکانوں کی تعمیر کرا ڈالی۔



محمد گلفام (38) جو پیشے سے پھیری والے ہیں، کی غیرت نے گوارا نہ کیا کہ قبرستان کی زمین پہ کوئی قبضہ کرے۔ انہوں اس کی مخالفت کی اور علاقہ کے تھانہ، ایس ڈی ایم سے لے کر کورٹ تک کا چکر لگا ڈالا لیکن کہیں سنوائی نہ ہوسکی۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بار بار شکایت درج کرانے، کاغذات کا اندراج کرانے اور ہر طرح کی قانونی کوششوں کے بعد تھک ہار کر اس نے علاقہ کی پولیس انتظامیہ کو دھمکی دے ڈالی کہ اگر قبرستان کی زمین پر ناجائز قبضہ کو نہیں رکوایا گیا تو وہ اہل خانہ سمیت خود کشی کر لیں گے۔ ان سب کے باوجود وہاں کی انتظامیہ اور ناجائز قبضہ کے ذمہ دار وجے سونی کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور نہ صرف تعمیری کام جاری رہا بلکہ وجے سونی اور اس کے ساتھی شرارت پسندوں نے خود کشی کیلئے اکسانے کی کوشش کی۔ بالآخر ہر طرف سے مایوس ہونے کے بعد محمد گلفام نے اہلیہ (اجمیرن 34 سال) اور چھ چھوٹے بچے (مہ جبین 12 سال، محمد عاطف 10 سال، مسیحا 7 سال، معینہ 5 سال، چاند تارا 3 سال اور ستارہ ڈیڑھ سال) سمیت مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لیا جس میں معینہ اور چاند تارا اللہ کو پیاری ہوگئیں اور محمد گلفام، اہلیہ و دیگر چار بچوں کا لکھنؤ میڈیکل کالج میں علاج چل رہا ہے۔

دریں اثنامولانا محمود مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء اترپردیش کے ایک وفد نے لک

mt ads

error: Content is protected !!