Friday, March 5, 2021
malegaontimes

بلیک منی کے بارے میں خبر دینے پر آپ کو ملیگا 5کروڑ انعام، کالا دھن رکھنے والوں پر حکومت نے کسا شکنجہ

کالے دھن کا پتہ لگانے کے لئے مودی سرکار نے ایک ایسا طریقہ جاری کیا ہے جس کے ذریعے آپ کروڑوں کا انعام جیت ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ حکومت کو کسی کالے دھن والے کے بارے میں معلومات دیں گے تو حکومت آپ کو پانچ کروڑ روپے بطور انعام دے گی۔محکمہ انکم ٹیکس نے بلیک منی کے بارے میں معلومات دینے والے شخص کا نام بھی خفیہ رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جسکی وجہ سے آپ بلا خوف کالے دھن کے بارے میں شکایت درج کرا سکتے ہیں.

بلیک منی کے بارے میں معلومات دینے کے لئے آن لائن سہولت:

محکمہ انکم ٹیکس نے بلیک منی کے بارے میں معلومات دینے کے لئے آن لائن سہولت شروع کردی ہے۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے کہا ہے کہ اس کے ای فائلنگ پورٹل https://www.incometaxindiaefiling.gov.in پر ‘ٹیکس چوری یا بینامی املاک کے بارے میں معلومات دینے والا لنک’ اوپن کردیا گیا ہے۔ کوئی بھی شخص غیر قانونی ملکیت، بینامی املاک اور ٹیکس چوری کی معلومات ہندوستان یا بیرون ملک اس کے ذریعہ دے سکتا ہے۔

شکایت درج کرنے کے لئے آپ کے پاس پین کارڈ یا آدھار نمبر ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ کے پاس دونوں نہیں ہے تو پھر بھی کالے دھن کے بارے میں معلومات دے سکتے ہیں۔ لیکن آن لائن، بلیک منی کے بارے میں معلومات دینے کے بعد آپ کو اپنے پرمننٹ نمبر پر او ٹی پی حاصل کرکے بقیہ عمل سے گزرنا پڑے گا۔

error: Content is protected !!