Friday, March 5, 2021
malegaontimes

بلند اقبال کرکٹ ٹورنامنٹ: فائنل میچ جمعہ کو، انعام ایک لاکھ گیارہ ہزار

مالیگاؤں: گزشتہ پانچ مئی سے عزیز کلو اسٹیڈیم پر مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بلند اقبال نہال احمد کے نام سے منسوب کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے. شہر وبیرون شہر ممبئی، پونے، بھساول اور جلگاؤں جیسے شہروں کی مشہور ٹیمیں شریک ہیں. جمعرات کو سیمی فائنلس کے بعد، جمعہ 19فروری کو دوپہر دو بجے فائنل میچ کا انعقاد ہوگا.

اول انعام ایک لاکھ گیارہ ہزار، رنراپ ٹیم کو 77ہزار اور اسی کے ساتھ کئی انعامات اور ٹرافی ددی جاۓ گی. اس ٹورنامنٹ سے بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ محظوظ ہو رہے ہیں. جمعہ کے روز فائنل میچ اور تقسیم انعامات میں معززین و عمائدین شہر کو مدعو کیا گیا ہے، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آپ کی شرکت با برکت ہوگی.

error: Content is protected !!