آن لائن ڈیٹنگ ایپ بمبل کی سی ای او اور فاؤنڈر وھٹنی وولف سب سے کم عمر خاتون ارب پتی بن گئی ہے۔ امریکہ میں ڈیٹنگ ایپ بمبل کے عوامی سطح پر جانے کے بعد وھٹنی کے نام سب سے کم عمر خاتون ارب پتی بننے کا ریکارڈ بن گیا ہے۔
بمبل دنیا کی دوسری سب سے بڑی آن لائن ڈیٹنگ کمپنی ہے۔ جس میں وھٹنی وولف تقریبا 12 فیصد کی مالک ہیں۔ فی الحال 31 سالہ وھٹنی وولف کی مالیت 1.5 بلین ڈالر ہے۔
وھٹنی وولف ہرڈ اپنا خود کا ڈیٹنگ ایپ بنانے سے پہلے مشہور ڈیٹنگ ایپ ٹنڈر میں کام کرتی تھیں۔ وہ ٹنڈر ایپ کی شریک بانی تھی۔ لیکن 2014 میں، اس نے ٹنڈر ایپ کو چھوڑ دیا اور اس کے بعد اس نے بمبل ایپ کی بنیاد رکھی۔ اس کے بعد وھٹنی وولف نے لندن میں مقیم روسی ارب پتی آندرے آندریو کے ساتھ کام کیا۔ جو بمبل بنانے کے لئے یورپی اور لاطینی امریکی مارکیٹوں میں ڈیٹنگ ایپس تیار کر رہے تھے۔
بمبل کے پاس دنیا بھر میں 40 ملین سے زیادہ ماہانہ ایکٹیو یوزرس ہیں۔ یہ ڈیٹنگ ایپ دنیا کے 150 سے زیادہ ممالک میں کام کرتا ہے۔