Friday, March 5, 2021
malegaontimes

بس پلٹنے سے دو خواتین مسافر ہلاک، گیارہ زخمی

اتوار کی صبح بہار کے نوادہ ضلع میں نیشنل ہائی وے نمبر31 پر ایک بس بے قابو ہو کر پلٹ گئی. بس کے پلٹ جانے سے اس میں سوار دو خواتین کی موت ہوگئی اور گیارہ دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بس میں سوار لوگ جھارکھنڈ کے جمشید پور سے بہار شریف جا رہے تھے، تبھی بس بے قابو ہوکر نیشنل ہائی وے نمبر 31 پر کارا کھونٹ گھاٹی میں پلٹ گئی۔ مرنے والوں کی شناخت کسم دیوی اور رخسانہ خاتون کے طور پر کی گئی ہے۔



ذرائع نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کو رجولی سب ڈویژن اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ابتدائی علاج کے بعد شدید طور سے زخمی نو لوگوں کو بہتر علاج کے لئے نوادہ صدر اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے نوادہ صدر اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔

mt ads

error: Content is protected !!