Saturday, March 6, 2021
malegaontimes

جولائی کے درمیان ہوں گے 10ویں 12ویں سی بی ایس سی کے امتحانات

سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن، سی بی ایس ای نے دسویں سے بارہویں کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے.یہ امتحانات یکم جولائی سے لے کر 15 جولائی کے درمیان ہوں گے.وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نے نے جمعہ کو اس بات کا اعلان کیا.سی بی ایس ای نے حالانکہ ابھی تک اس کا تفصیلی شیڈیول جاری نہیں کیا ہے.

تفصیلی شیڈیول کچھ وقت بعد آئے گا.حکومت کے اس فیصلہ سے واضح ہے کہ 12 ویں کے بورڈ امتحانات جے ای ای مین اور نیٹ کے امتحانات سے پہلے ختم ہوجائیں گے.دسویں جماعت کے صرف شمال مشرقی دہلی کے طلبہ کے امتحانات ہوں گے جو کہ دہلی میں خراب حالات کی وجہ سے شامل نہیں ہوسکے تھے.مانا جارہا ہے کہ ان امتحانات کے نتائج اگست میں اعلان کئے جائیں گے.

خیال رہے کہ سی بی ایس ای کے امتحانات کی تاریخ کو لے کر کافی دنوں سے قیاس آرائی کی جارہی تھی.کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاون شروع ہوگیا.جس کی وجہ سے سی بی ایس ای کو درمیان میں ہی امتحانات روکنے پڑگئے تھے.سی بی ایس ای نے اس وقت بھی کہا تھا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا.

error: Content is protected !!