Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

چاکو مار کر نوجوان کا قتل، پولیس کو ہانر کلنگ کا شبہ

تامل ناڈو کے کرور میں 22 سالہ نوجوان کو چاکو سے مار کر قتل کردیا گیا۔ اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہانر کلنگ کے نام پر قتل کا اس کیس میں پولیس کو شبہ ہے۔ جس میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ متوفی کا پڑوس میں رہنے والی ایک لڑکی سے عشق تھا۔ دونوں مختلف برادریوں سے تعلق رکھتے ہیں، لہذا لڑکی کے کنبہ کے افراد دونوں سے ملنا پسند نہیں کرتے تھے۔ لڑکی کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ متوفی انکی لڑکی کے پیچھے پڑا تھا۔ بدھ کے روز لڑکی نے اسے بات کرنے کے لئے بلایا۔ اس گفتگو کے دوران لڑکی کے اہل خانہ اور نوجوان کے مابین زبردست بحث ہوئی اور معاملہ مار دھاڑ پر پہنچ گیا۔ تب اس نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا گیا اور وہ خون سے لت پت ہو کر زمین پر گر گیا۔ آس پاس کے لوگوں نے نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا، لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے اور غیرت کے نام پر قتل کے زاویے سے بھی تفتیش کررہی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی حقیقت سامنے آجائے گی۔

error: Content is protected !!