Friday, February 26, 2021
malegaontimes

چالیسگاؤں پھاٹے پر امبیکا ہوٹل پاس دلخراش حادثہ، کمالپورہ کے نوجوان کی جگہ پر موت

مالیگاؤں: آج شام قریب 4 بجے چالیسگاؤں پھاٹے کے قریب امبیکا ہوٹل کے پاس ایک دل دہلا دینے حادثہ پیش آیا. مالیگاؤں سے ٹو وھیلر گاڑی پر ڈبل سیٹ جاتے ہوئے لوگوں کو ایک ٹرک نے زبردست ٹکر ماری. ٹکر مارنے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا ہے. حادثہ اتنا سنگین تھا کہ گاڑی چلانے والے نوجوان کی جگہ پر ہی موت ہوگئی اور دوسرے شخص کی ٹانگ میں اتنا گہرا زخم ہوا ہیکہ اس کو کاٹنا پڑیگا.

حادثہ

حادثہ میں ہلاک ہونے والا نوجوان مالیگاؤں کمالپورہ کا ہے. جسکی شناخت محمد جنید نعیم احمد کے طور پر ہوئی ہے. مہلوک نوجوان اسپیشل بیکری والا خاندان سے تعلق رکھتے ہیں. جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے دوسرے شخص دھولیہ کے ایم آئی ایم کے ضلعی صدر شمش الہدی شاہ ہیں.

بتایا جارہا ہے کہ دونوں لوگ بھنگار کا کچھ سامان دیکھنے کیلئے چالیسگاؤں پھاٹہ جارہے تھے تبھی ایک بارہ ٹائر کی ٹرک نے انہیں ٹکر مار کر بھاگ گیا. حادثہ اتنا سنگین تھا کہ جائے حادثہ پر ہی نوجوان کی موت ہوگئی. شمش الہدی صاحب کو پریاس ہاسپٹل میں ایڈمٹ کیا گیا ہے.

تعزیت کے لئے کمالپورہ کے کارپوریٹر فاروق قریشی اور شفیق قریشی نے جائے حادثے پر حاضری لگائی اور بقیہ قانونی کاروائی میں مدد کی. میت کی تدفین بڑا قبرستان میں کی جائے گی.

ہم آپ کو بتا دیں کہ ٹرک کو پکڑ لیا گیا ہے. ٹرک ڈرائیور منماڑ چوپھلی تک بھاگ چکا تھا لیکن چوپھلی سے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے.

error: Content is protected !!