malegaontimes

چھوٹا راجن اور اسکے تین ساتھیوں کو 26 کروڑ روپے کی جبرا وصولی معاملے میں 2 سال کی سزا

پیر کو ممبئی کی سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے جبرا وصولی کے معاملے میں بدنام زمانہ مجرم چھوٹا راجن اور تین دیگر افراد کو دو سال قید کی سزا سنائی۔ خصوصی سرکاری وکیل پردیپ گھرت نے بتایا کہ سی بی آئی جج اے ٹی وانکھیڈے نے 2015 کے معاملے میں چاروں مجرموں پر 5000 روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

راجن اور دیگر کو بلڈر نندو واجیکر کو دھمکیاں دینے اور 26 کروڑ روپئے کی وصولی کی کوشش کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق واجیکر نے سن 2015 میں پونے میں ایک زمین خریدی تھی اور ایجنٹ پرمانند ٹھاکر کو دو کروڑ روپئے کا کمیشن دینے پر اتفاق کیا تھا۔

تاہم ٹھاکر نے واجیکر سے زیادہ رقم طلب کی اور جب بلڈر نے اس سے انکار کردیا تو ایجنٹ نے راجن سے رابطہ کیا۔ راجن نے اپنے کارکنوں کو واجیکر کے دفتر بھیجا اور اس سے 26 کروڑ روپے مانگے اور رقم نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔راجن کے ساتھ سریش شنڈے ، لکشمن نکم اور سومت وجے ماتری کو بھی اس معاملے میں سزا سنائی گئی ہے۔

error: Content is protected !!