Sunday, March 7, 2021
malegaontimes

آج سے سنیما ہال 100 فیصد گنجائش کے ساتھ شروع، تھیٹر مالکان میں خوشی کی لہر

کورونا کا خوف بہت تیزی سے ہندوستان میں کم ہو رہا ہے اور عام زندگی واپس پٹری پر لوٹ رہی ہے۔ زندگی پٹری پر واپس لوٹنے کے ساتھ لوگوں کے چہروں پرخوشی بھی واپس لوٹ رہی ہے۔ سنیما ہال جو پہلے پوری طرح بند رہے، پھرپچاس فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے آج سے سو فیصد گنجائش کے ساتھ کھلنے جارہے ہیں ۔

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کل اعلان کیا کہ آج یعنی یکم فروری سے پورے ملک کے سنیما ہال کورونا سے متعلق تمام رہنما ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سو فیصد گنجائش کے ساتھ کھلیں گے۔ جاوڈیکر نے سنیما ہال اور تھیئٹروں کے لئے کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے اقدامات پر معیاری آپریٹنگ طریقہ کارجاری کر دئے ہیں۔

حکومت کے فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہاکہ اب سنیما ہال مکمل گنجائش کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور کورونا پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا، لیکن لوگ سنیما ہال اور تھیئٹروں کے اندر دکانوں سے کھانے کا سامان خرید سکتے ہیں۔مسٹر جاوڈیکر نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ سنیما شائقین کے لئے اچھی خبر۔ آج فلم کی نمائش کے لئے ترمیم شدہ ایس پی او جاری کیا گیا، یکم فروری سے سنیماہال میں سو فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی لیکن تمام کوکورونا رہنما ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

حالانکہ ایس اوپی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاست اورمرکزکے زیرانتظام ریاستیں اپنے جائزہ کے مطابق اضافی اقدامات کی تجویز پر غور کرسکتی ہیں۔ایس پی او کہتا ہے کہ سنیما ہال کے اندر سو فیصد بیٹھنے کی گنجائش کی اجازت ہے۔ ایس پی او واضح کرتا ہے کہ کمپلکس کے اندر تمام کورونا سے متعلق گائیڈ لائنس پر عمل کیا جانا چاہئے۔

error: Content is protected !!