Friday, March 5, 2021
malegaontimes

کرونا وائرس کی پھر سے دستک: ادھو ٹھاکرے کی ممبئی کمشنر کے ساتھ اہم میٹنگ

ممبئی: ایسا محسوس کیا جا رہا تھا کہ کرونا کا قہر ختم ہوچکا ہے، لیکن کورونا وائرس نے ریاست مہاراشٹر میں ایک بار پھر نقصان پہنچانا شروع کر دیا ہے۔ ممبئی سمیت کئی اضلاع میں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ لہذا، وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے انتظامیہ کو اتوار کے روز اس تعلق سے کام شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے ممبئی میونسپل کمشنر اور عہدیداروں کے ساتھ آج ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔

اے این آئی نے اس سلسلے میں ایک خبر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ، میونسپل کمشنر اور عہدیداروں سے بات چیت کے بعد ممبئی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

وزیر اعلیٰ ٹھاکرے پہلے ہی انتباہ کر چکے ہیں کہ اگر عوام قواعد پر عمل نہیں کرتے ہیں تو انہیں دوبارہ لاک ڈاؤن برداشت کرنا پڑے گا۔ اس سلسلے میں آج کی میٹنگ کو بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔ دریں اثنا، پیر کے روز ریاست میں 5،210 نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا۔

error: Content is protected !!