Monday, March 8, 2021
malegaontimes

کورونا سے مرنے والے ڈاکٹروں کی سرکاری تعداد غلط، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے کچھ اور ہی بتایا

ہندوستان میں ڈاکٹروں کے مشہور ادارہ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے بدھ کو کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوانے والے ڈاکٹروں کی تعداد کے بارے میں مرکزی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار پر حیرانی ظاہر کی۔ وزیر مملکت برائے صحت اشونی کمار چوبے کو لکھے خط میں آئی ایم اے سربراہ جے. اے. جے لال نے کہا کہ ”مرکز کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں غلطی ہے۔ کورونا کی وجہ سے اب تک 744 ڈاکٹروں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔”

دراصل 2 فروری کو وزیر مملکت برائے صحت اشونی کمار چوبے نے اعداد و شمار جاری کر کہا تھا کہ کورونا وائرس سے اب تک ملک میں 162 ڈاکٹرس، 107 نرس اور 44 آشا کارکنان کی موت ہو گئی ہے۔ آئی ایم اے سربراہ جے لال نے آج خط لکھ کر حکومت کے انہی اعداد و شمار پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔

اشونی چوبے کو لکھے خط میں آئی ایم اے سربراہ نے کہا ہے کہ بھلے ہی ڈاکٹروں نے ہائی وائرل لوڈ اور ہائی کیس فیٹیلٹی تناسب کا سامنا کیا ہو، لیکن انھوں نے ڈاکٹر پیشہ کی بہترین روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے قوم کی خدمت کرنے کا متبادل منتخب کیا۔ اس کے ساتھ ہی آئی ایم اے سربراہ نے اپنے خط میں صحیح ڈاٹا کی تصدیق کرنے میں بے حسی کی مذمت کرنے کے علاوہ کووڈ-19 متاثرین کے کنبہ کے لیے معاوضہ دینے میں تاخیر کا بھی ایشو اٹھایا۔ خط میں آئی ایم اے نے حکومت کے رخ پر مایوسی کا اظہار کیا۔

error: Content is protected !!