Friday, March 5, 2021
malegaontimes

کورونا کی وجہ سے آئی سی سی نے بناۓکرکٹ کے نئے رولز

آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹوز ’کمیٹی (CEC) نے انیل کمبلے کی زیرقیادت کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کی جس کا مقصد کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کرنا اور جب کرکٹ دوبارہ شروع ہوتا ہے تو کھلاڑیوں اور میچ کے عہدیداروں کی حفاظت کرنا ہے. اور ان سارے رولز کو آئی سی سی نے کرکٹ میں لاگو کر دیا ہے.

کوویڈ 19 replacement:

ٹیسٹ میچ کے دوران اگر کسی کھلاڑی کو کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہوگی تو اسکو دوسرے کھلاڑی جو میچ میں نہیں کھل رہا تھا اس سے تبدیل کرنے کی منظوری ہوگی.فالحال یہ رول صرف ٹیسٹ کے لئے ہی لاگو کیا گیا ہے.

گیند پر تھوک لگانے پر پابندی:

جیسا کے کرکٹ آسٹریلیا نے تھوک اور پسینے کے استعمال پر پابندی لگائی تھی اسی طرح اب icc نے بھی تھوک اور پسینے کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے. اگر کوئی کھلاڑی گیند پر تھوک کا استعمال کریگا تو پہلے امپائر اسکو وارننگ دیگا، اور اگر اسکے بعد بھی کھلاڑی تھوک کا استعمال کرینگے تو سامنے والی ٹیم کے اسکور میں 5 رن بڑھا دے جاینگے. تھوک لگے ہوے گیند کو امپائر پہلے صاف کرینگے اسکے بعد ہی کھیل دوبارہ شروع ہوگا.

غیر جانبدار امپائر:

کورونا وائرس کی وجہ سے ابھی بھی بہت سری جگہ انٹرنیشنل ٹریول بند ہے. اس چیز کو دیکھتے ہوے ہر میچ میں امپائر اسی ملک کے ہونگے جس ملک میں کھیل ہو رہا ہوگا.

DRS میں اضافہ:

ونڈے،t20 اور ٹیسٹ تینوں فارمیٹ میں ہی ایک ایک DRS کو بڑھا دیا گیا ہے. مطلب اب ٹیسٹ کی ہر اننگ میں 3 DRS ہونگے اور ون ڈے اور t20 میں 2 DRS.

اضافی لوگو کی اجازت:

ایک لوگو ، جس کا سائز 32 مربع انچ سے زیادہ نہیں ہے ، ٹیسٹ میچ کی قمیض اور سویٹر کے سینے پر لگایا جاسکتا ہے. ابھی تک ، سینوں پر لوگوز کی اجازت صرف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں ہی تھی.


error: Content is protected !!