مالیگاؤں ٹائمز: ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا پر جنگ شروع کر دی ہے. انہونے ایک live ویڈیو میں کہا کی جب میں آئی پی ایل میں حیدرآباد کے لئے کھیلتا تھا تو بہت سارے ساتھی مجھے “کالو ” بلاتے تھے. تب مجھے اس لفظ کا مطلب سہی طرح سے پتا نہیں تھا، مگر اب مجھے پتا چلا ہے کی اس لفظ کو کالے لوگوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے.
اس طرح کا نام لینے کے لئے سیمی نے اپنے سارے ساتھیوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے. جارج فلائیڈ کی امریکہ میں موت کے بعد 36 سالہ نوجوان نے نسل پرستی کے خلاف آواز اٹھائی.
سیمی کے اس ویڈیو کے بعد کرس گیل بھی انکی حمایت کر رہے ہیں. انہونے ٹویٹر پر ٹویٹ کر کے کہا کے ” صحیح مقصد کے لئے یا آپ نے گذشتہ سالوں میں جو تجربہ کیا ہے اس کے لئے لڑنے میں کبھی دیر نہیں ہوگی.” ساتھ ہی ساتھ انہونے اپنے بارے میں بھی بتایا کی انکو بھی یہ سب جھیلنا پڑھا ہے.
It’s never too late to fight for the right cause or what you’ve experienced over the years! So much more to your story, @darensammy88. Like I said, it’s in the game!! ✊🏿✊🏿✊🏿 https://t.co/w7btmQ3cYf
— Chris Gayle (@henrygayle) June 9, 2020
ڈیرن سیمی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک فوٹو وائرل ہو رہی ہے جسمیں سیمی کو کالو بولا گیا ہے.یہ پوسٹ انڈیا کے ایشان شرما نے 2014 میں شیر کیا تھا اپنے انسٹاگرام پر.