Monday, March 1, 2021
malegaontimes

داتار نگرمیں ایک لڑکی نے پھانسی لگاکر خود کشی کر لی

بروز اتوار : صبح چھ بجے میٖرا داتار نگر کی رہنے والی ایک لڑکی نے اپنے ہی مکان میں پھانسی لگاکر خود کشی کر لی ۔ لڑکی کا نام ماہ جبین بتایا جارہا ہے۔ لڑکی کی عمر 16 سال ہے۔ خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ گناہ کا اندراج پوار واڑی پولیس اسٹیشن میں کیا گیا ہے۔معاملے کی تحقیق پوار واڑی پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئے شیخ صاحب کررہے ہیں ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ تدفین تقریبا ساڑھے گیارہ بجے ہوئی۔

موقع واردات پر وارڈ کے کارپوریٹر، معاون کارپوریٹر عمران شیخ، سلطان بھائی، تاج الدین ممبر کے لڑکے کلو شیخ ، منا سیٹھ اور وارڈ کے سرکردہ افراد موجود تھے۔


error: Content is protected !!