Thursday, March 4, 2021
malegaontimes

یوم جمہوریہ تشدد: اداکار دیپ سدھو کا سراغ دینے والے کو پولس کی طرف سے ایک لاکھ روپے انعام

دہلی میں 26 جنوری کو ہوئے تشدد پر دہلی پولیس نے ملزمین کا سراغ دینے والوں کو ایک لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ تشدد میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے دہلی پولیس نے 50 ہزار سے لیکر ایک لاکھ روپے تک کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ معلومات کے مطابق دیپ سدھو ، جوگراج سنگھ ، گورجوت سنگھ اور گرجنت سنگھ پر ایک لاکھ کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ، جبکہ جگبیر سنگھ ، بوٹا سنگھ ، سکھدیو سنگھ اور اقبال سنگھ کا سراغ دینے والوں کو 50 ہزار روپئے کی رقم دی جائے گی۔

واضح رہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر زرعی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے ٹریکٹر پریڈ نکالی۔ س ریلی کے دوران پوری دہلی میں زبردست مظاہرہ ہوا۔ لال قلعہ پر نشان صاحب کا پرچم بھی لہرایا گیا۔ اس تشدد میں 300 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ متعدد ویڈیو فوٹیج کے ذریعے ملزمین کی شناخت کی گئی ہے۔ان شناختوں کی بنیاد پر ملزموں کی گرفتاری کے لئے ایک مہم چلائی جارہی ہے۔ دیپ سدھو ایک پنجابی اداکار ہے جنہوں نے حال ہی میں ویڈیو جاری کی تھی اور خود کو بے قصور قرار دیاتھا۔


mt ads

error: Content is protected !!