دہلی میں 26 جنوری کے موقع پر نکالی جانے والی کسان ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد اور لال قلعہ میں گھسنے کے سلسلہ میں پولیس نے اہم ملزم دیپ سدھو کو گرفتار کر لیا ہے۔ دیپ سدھو کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی مانا جارہا ہے. دیپ سدھو ایک پنجابی اداکار ہیں جو کسان تحریک میں سبھی سرگرمیوں سے نظر آ رہے تھے۔
Delhi Police have arrested Deep Sidhu, an accused in 26th January violence case.
(Picture taken after arrest; source: Delhi Police) pic.twitter.com/RBLYbrGfik
— ANI (@ANI) February 9, 2021
حالانکہ گرفتاری سے پہلے مانا جارہا تھا کہ دیپ کو کسی کا سپورٹ حاصل ہے اسلئے انکی گرفتاری عمل میں نہیں آرہی ہے. دیپ سدھو کی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول اور ان کی فیملی کے ساتھ کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں، جس کے بعد سنی دیول کو اس معاملہ میں صفائی دے کر یہ کہنا پڑا تھا کہ ان کا دیپ سدھو سے اب کوئی تعلق نہیں ہے۔
دہلی پولس نے دیپ پر ایک اور الزام عائد کیا ہیکہ دیپ سدھو کیلیفورنیا میں رہنے والی ایک خاتون دوست اور اداکارہ سے رابطے میں رہتے تھے۔ وہ سبھی ہنگاموں اور ریلیوں کے ویڈیوز بناکر اسے بھیجتا تھا، اور وہ اسے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپلوڈ کرتی تھی.