Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

اسرائیلی سفارت کار نے دھماکے کو دہشت گردانہ حملہ بتایا، پولس کو ملے کچھ سراغ

ملک کے دارالحکومت دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی تحقیقات کے دوران پولیس کو بڑے ثبوت ملے ہیں۔ دہلی پولیس کو 2 مشتبہ افراد کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی ہے جو دھماکے کے بعد موقع پر گئے تھے۔ اس کے علاوہ موقع سے ایک لفافہ بھی برآمد کیا گیا ہے ، جس میں اسرائیل کے بارے میں لکھا ہوا ہے۔

ادھر اسرائیلی سفیر رون مالکا نے دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب ہونے والے دھماکے کو دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹونرز کا سراغ لگایا جارہا ہے۔ دھماکے کا ہدف اسرائیلی سفارتخانہ تھا۔ذرائع کے مطابق ، دہلی پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دھماکے کے بعد دو مشتبہ افراد ٹیکسی سے فرار ہوگئے تھے۔ دہلی پولیس نے اس ٹیکسی کی نشاندہی کی ہے۔ پولیس فی الحال کیب ڈرائیور سے پوچھ گچھ کررہی ہے اور دونوں ملزمان کے بارے میں معلومات حاصل کررہی ہے۔

جانئے کہ دہلی پولیس نے اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب دھماکے کی جگہ سے ایک جلے ہوئے دوپٹے کو بھی برآمد کیا۔ اس سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ دہلی پولیس کا خصوصی سیل اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

error: Content is protected !!