Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

دہلی اور گجرات میں بارش کے سبب موسم تبدیل، ہائی الرٹ جاری

دہلی میں ہلکی ہلکی بارش کی وجہ سے موسم بدل گیا ہے۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے۔ آج کو دہلی کے بیشتر علاقوں میں آسمان ابر آلود ہے۔ اس کے ساتھ ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون ابھی بھی زوروں پر ہے۔ اس ہفتہ کئی ریاستوں میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اگلے 3 دن میں مہاراشٹر اور گجرات کے متعدد حصوں میں انتہائی موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ اس کے پیش نظر محکمہ نے الرٹ جاری کیا ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال، بہار، اتر پردیش، سکم ، چھتیس گڑھ، آسام، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، کرناٹک اور میگھالیہ میں اچھی بارش کی توقع ہے۔ دہلی ہریانہ، پنجاب، راجستھان کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ گجرات کے دیوبومی دوار کا ضلع کے کھمبالیہ ضلع میں 487 ملی میٹر بارش کے ایک روز بعد پیر کے روز بھی سوراشٹرا کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ جس سے کچھ علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ این ڈی آر ایف کو یہاں کے بہت سے علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہاں جونا گڑھ میں 30 سال پرانا پل بارش کی وجہ سے گرگیا۔ تاہم اس میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔

مہاراشٹر میں آج کئی مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔ تاہم ممبئی میں بارش کی رفتار کم ہوگئی ہے۔ لیکن آئی ایم ڈی نے علاقے میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ممبئی کے مغربی نواحی شہر سانتا کروز کے موسمی مرکز میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 116.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ممبئی اور کونکن کے دیگر علاقوں میں بھی جمعہ کے روز سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔


free-home-delivery


malegaontimes ads

error: Content is protected !!