Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

دہلی کی جامع مسجد اور فتح پوری مسجد عام لوگوں کے لیے بھی کھول دی گئی

دہلی کی تاریخی جامع مسجد اور فتح پوری مسجد عالمی وبائی مرض کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بند کردی گئی تھی جو کہ اب ہفتہ کے بعد سے دوبارہ عوام کے لیے کھول دی گئی ہے۔ بند کے دوران لوگوں سے کہا گیا کہ وہ گھر میں ہی نماز پڑھیں اور صرف چند عملے کے ممبروں کو مسجد میں دن میں پانچ بار نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی۔ جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے کہا کہ معاشرتی دوری کے قوانین پر عمل کرتے ہو ئے آج صبح 9 بجے سے مسجد رات 10 بجے تک کھلی رہے گی۔

اسی کے ساتھ ہی فتح پوری مسجد کو بھی دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ فتح پوری مسجد کے شاہی امام مفتی مکرم احمد نے کہا کہ ہمیں اس بات کو دھیان میں رکھنا چاہیے کہ ابھی تک کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ ہمیں تمام احتیاطی تدابیر بھی اپنانا ہوں گی جن میں ماسک پہننا اور کثرت سے سینیٹائزر استعمال کرنا ہے۔

جون کے آغاز میں دہلی میں کورونا انفیکشن کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے تاریخی جامع مسجد اور فتح پوری مسجد 11 جون کو عام لوگوں کے لیے بند کردی گئی تھی۔ اس سے قبل 8 جون کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تقریباً دو ماہ کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند مسجد کو دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔ انلاک 1 کے دوران حکومت کے مساجد کو ریلیف دیا۔ سید بخاری نے کہا کہ مسجد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ لوگوں اور ماہرین سے مشورے کے بعد کیا گیا ہے۔ بخاری نے کہا کہ انلاک 1 کے تحت تقریباً سب کچھ کھل گیا ہے اور معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئیں۔ ہم نے یہ فیصلہ لوگوں کے  نماز پڑھنے کے لیے ایک مسجد کھولنے کے لیے کیا ہے کیونکہ وائرس کا خوف کم ہوا ہے اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں شعور بڑھ گیا ہے۔


malegaontimes ads

error: Content is protected !!