Wednesday, March 3, 2021
malegaontimes

فڑنویس کا بڑا الزام, ادھو حکومت کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چُھپا رہی ہے

سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ادھو حکومت پر مہاراشٹرا میں کورونا وبا کی وجہ سے ہونے والی اموات چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔ فوڈنویس نے الزام لگایا ہے کہ مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد دبانے میں لگی ہے۔ فوڈنویس نے اس بارے میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو ایک خط لکھا ہے۔

دیویندر فڑنویس نے کہا کہ کوویڈ19 اموات سے متعلق معلومات ڈیتھ آڈٹ کمیٹی کو منظر عام پر لانے سے پہلے ہی ارسال کردی جاتی ہیں۔ یہ کمیٹی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے تشکیل دی ہے۔

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ریاست میں 451 اموات ہوچکی ہیں ، جن میں کوویڈ19 شامل نہیں کیا گیا ہے۔

فڑنویس نے مزید کہا ، اس کے علاوہ کورونا سے متعلق 500 اموات کے واقعات ہیں جن کے بارے میں ڈیتھ آڈٹ کمیٹی کو اطلاع نہیں ہے۔ اس طرح ریاست میں موت کے لگ بھگ 950 واقعات دبے ہوئے ہیں۔ یہ بہت سنجیدہ اور مجرمانہ معاملہ ہے۔

فڑنویس نے پوچھا کہ کس کے کہنے پر ہلاکتوں کی تعداد دبائی جارہی ہے۔ کیا مہاراشٹر حکومت ڈیتھ آڈٹ کمیٹی کے خلاف کام کررہی ہے؟ اس کیس کے بے نقاب ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے کوویڈ سے متعلق اموات کی تفصیلات طلب کی ہیں.


error: Content is protected !!