Thursday, March 4, 2021
malegaontimes

ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کا شہر مالیگاؤں میں دورہ

مالیگاؤں (نامہ نگار) : کل شام 5 بجے ناسک ضلع کا دورہ کرنے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے شہر مالیگاؤں کا رخ کیا ہے۔ شہر میں داخل ہوتے ہی انہوں نے ایم ایس جی کالج (کووڈ سینٹر) کا دورہ کیا اور شہر کے حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گزشتہ دنوں مالیگاؤں شہر کی خبریں موصول ہورہی تھی، گزشتہ تین مہینوں میں شہر میں کورونا کی وجہ سے کئی اموات ہوئی ، اس وقت کورونا مریضوں کے کم اور اموات کی شرح میں کافی اضافہ رہا، لیکن مالیگاؤں کارپوریشن، پولیس انتظامیہ اور شہر کے ڈاکٹرس اور سبھی تنظیموں کے ذمہ داران نے کافی محنت کرکے مالیگاؤں شہر کے نازک حالات کو پہلے کی طرح خوشحال کرنے میں اپنی خدمات کو انجام دیا ہے۔ اس لیے ہم مالیگاؤں شہر کی سبھی تنظیموں، ڈاکٹرس، کارپوریشن انتظامیہ ، پولیس انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایسے سنگین حالات میں اپنے آپ کو جمائے رکھا اور حالات کو درست کرنے میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ دنوں کئی مریض کسی دوسری بیماری کی وجہ سے اور وقت پر طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے ہیں۔ یہ بات ہمیں اور آپ کو بخوبی معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایک خطرناک بیماری ہے اور مالیگاؤں شہر ابھی بھی کورونا کی زد میں ہے لہٰذا عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

شہری عوام میں اس بات کی شکایت ہے کہ گزشتہ دنوں جب مالیگاؤں شہر میں کورونا کا قہر جاری تھا تب شہر میں کسی قد آور لیڈر نے دورہ کرنا مناسب نہیں سمجھا، اب جب کہ شہر کورونا سے مکت ہونے کی راہ پر ہے تو یہ اعلیٰ افسران اور لیڈران کس لیے شہر کا دورہ کررہے ہیں ۔ معلوم ہوکہ کورونا پھیلاؤ  کے وقت صرف ریاستی ہیلتھ منسٹر راجیش ٹوپے نے شہر کا دورہ کیا تھا۔


automobile-ad


malegaontimes ads

error: Content is protected !!