Thursday, March 4, 2021
malegaontimes

دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے میٹنگ کا اعلان

مالیگاؤں، دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مورخہ 11 فروری بروز جمعرات شام ساڑھے سات بجے سے دس بجے تک قدوائی روڈ اسکول نمبر ایک کے وسیع و عریض گراونڈ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں معذوروں کے مطالبات کے حوالے سے کسطرح حکومت کو بیدار کیا جائے، پینشن اسکیم،جدید ممبر سازی،معذوروں کو روزگار کے مواقع اور دیگر اسکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ لہٰذا شہر کے تمام ہی معذوروں سے مودبانہ گذارش ہے کہ وقت مقررہ پر تشریف لاکر میٹنگ کو کامیاب بنائیں اور ماسک لگا کر آئیں۔

نوٹ : معذور خواتین کے لئے پردے کا معقول انتظام رہے گا.

جاری کردہ :صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ.

Ayesha-ladiesmt ads

error: Content is protected !!