Saturday, February 27, 2021
malegaontimes

دھولیہ 80 فٹ روڈ آگ متاثرین میں جمعیت علماء کی طرف سے نقد رقم کی فوری امداد تقسیم

شہر دھولیہ کیآتشزدگی متاثرہ دکانوں کے مالکان کو جمعیۃعلماء ضلع دھولیہ(ارشد مدنی) کی جانب سے فوری طور پر 80ہزار روپیہ کی امداد دی گئی۔عیاں رہے کہ دھولیہ کے شاہراہ 80/ فٹ روڈ پر واقع تین دکانوں میں گزشتہ دنوں شب میں اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بھیانک آگ لگ گئی،جس سے دکان میں موجود ساز و سامان جل کر خاک ہوگئے۔

آگ لگنے کی خبر ملتے ہی پاس پڑوس کے نوجوان آگ بجھانے کے لئے دوڑ پڑے،جب تک آگ کا فی بھڑک چکی تھی، پھر بھی کافی جد و جہد اور مسلسل جانفشانی کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔اس حادثے میں تین دکانوں (صبا آٹو پارٹس،ساگر کانچ فٹنگ،ایکتا آٹو کنسلٹ)کو کافی نقصان پہونچا۔

حادثہ کی خبر ملتے ہی جمعیۃعلماء دھولیہ کا وفد جائے واقعہ پر پہنچا،اور نقصانات کی رپورٹ تیار کی۔وفد کی جائزہ رپورٹ کے مطابق دھولیہ کے شاہراہ 80/ فٹ روڈ پر واقع صبا آٹو پارٹس،ساگر کانچ فٹنگ،ایکتا آٹو کنسلٹ کو آگ لگنے سے لاکھوں روپئے کا نقصان پہونچاہے۔جمعیۃعلماء دھولیہ (ارشدمدنی) نے وفد کی جائزہ رپورٹ پر غور کرتے ہوئے فوری طور پر80/ہزار روپئے امداد دینے کی منظوری دی۔اوربالترتیب دکان مالکان صباآٹو پارٹس کے شکیل بھائی،تبریز بھائی کو پچاس ہزار روپیہ،ساگر کانچ کے مالک مختار بھائی کو دس ہزار روپیہ اورایکتا آٹو کنسلٹ کے مالک نور بھائی کو دس ہزار روپیہ اور آگ کو بجھانے میں جھلسنے والے دو نوجوانوں کوفوری علاج کے لئے پانچ پانچ ہزار روپیہ بطور امداد دیئے گئے۔

اس موقع پر حاجی شوال امین نے جمعیۃعلماء کی خدمات سے متعلق مختصر کار گزاری پیش کی۔

مولوی عابد نے دکان مالکان کو صبر کے ساتھ ساتھ استقامت سے کام لینے کی تلقین کی۔اور کہا کہ کسی بھی نا موافق حالات کے پیش آنے پراللہ تبارک و تعالیٰ کے حکم پر ہمیں عمل کرتے ہوئے صبر کرنا چاہئے۔اور انا للہ و انا الیہ راجعون کا ورد کرنا چاہئے،اس دعا کے حیرت انگیز فوائد ہیں۔اخیر میں مفتی شفیق قاسمی نے خیر و برکت اور نقصانات کے نعم البدل کے لئے اللہ رب العزت سے دعا فرمائی،دکان مالکان نے اللہ تبار ک و تعالیٰ کے شکر کے ساتھ جمعیۃعلماء کے وفد کا بھی شکریہ ادا کیا۔

error: Content is protected !!