malegaontimes

دھولیہ ضلع ایم آئی ایم صدر شمش الہدی کا انتقال، کل سڑک حادثے میں ہوئے تھے زخمی

کل بروز پیر چالیس گاؤں پھاٹے پر امبیکا ہوٹل کے پاس نہایت ہی بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا تھا جسمیں کمالپورہ کے نوجوان محمد جنید کی جائے حادثے پر ہی موت واقع ہوگئی تھی اور ان کے ساتھ بائک پر بیٹھے ہوئے دھولیہ ضلع ایم آئی ایم صدر شمش الہدی شدید زخمی ہوئے تھے۔

شمش الہدی کو شہر کے پریاس ہاسپٹل لایا گیا تھا جہاں چوٹ کی وجہ سے انکا پیر کاٹا گیا اسکے علاوہ بھی انہیں بہت جگہ زخم آئے تھے اندرونی اعضاء بھی چوٹ کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے جسکے بعد رات 11.30 بجے انکا انتقال ہوگیا۔

error: Content is protected !!