Friday, February 26, 2021
malegaontimes

ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے گھر پر شر انگیزی اور توڑ پھوڑ

مالیگاؤں (نامہ نگار) گزشتہ دنوں ممبئی کے دادر علاقے میں واقع ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مکان راج گرو پر کچھ شر پسند لوگوں نے توڑ پھوڑ کی۔ اس واقع کے بعد سے پورے مہاراشٹر میں تشویش کا ماحول پایا جارہا ہے۔ مقامی ضلع ناسک صدر ونچت اگھاڑی نے اس واقع کی شدید مخالفت کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ خاطی افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے ان پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ اس بات پر حیرت اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے کہ ہندوستان کا قانون بنانے والی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جیسی شخصیت کے گھر پر اگر حملہ ہوتا ہے تو عام شہریوں کے ساتھ کیا ہوگا؟ لہٰذااس معاملے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے صدر ونچت اگھاڑی نے مجرموں کو جلد از جلد سزا دینے کی درخواست کی ہے۔


automobile-ad


malegaontimes ads

error: Content is protected !!