Friday, February 26, 2021
malegaontimes

ڈاکٹروں کے لائسنس رد ہونگے۔ وزیراعلیٰ کا اعلان

کچھ دنوں پہلے مہاراشٹرکے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اعلان کیا تھاکہ جو دواخانے بند ہیں یا جہاں پر مریضوں کے علاج کی کوئی سہولت نہیں ہے ایسے دواخانوں کے خلاف حکومت سخت کاروائی کریگی۔ اس کے  باوجود بہت سارے ہاسپٹل  شروع نہیں ہوئے اور جو شروع کئے گئے ان میں کوئی سہولت دیکھنے کو نہیں ملی۔ صحیح وقت پر طبّی مدد نہ ملنے سے بھی  شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

شہر مالیگاؤں  میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں شکر، کڈنی اور بلڈ پریشر کے مریض موجود ہیں جنہیں صحیح وقت پر طبّی مدد حاصل  نہیں ہو پا رہی ہے۔ اِن سبھی حالات کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے سخت فیصلہ لینے کا فیصلہ کیا ہے.

error: Content is protected !!